بان کی مون نے شام کے بم دھماکوں کی مذمت کی
Feb ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۶:۲۶ Asia/Tehran
-
اتوار کے روز شام کے مرکز اور جنوب میں، پانچ خوفناک دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں دوسو سے زائد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے-
اقوام کے متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے دمشق اور حمص کے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں اتوار کو، شام کے شہروں دمشق اور حمص میں ہونے والے خوفناک بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہریوں کو ہلاک اور زخمی کرنے والے ذمہ دار افراد کو اپنے ان جارحانہ اقدامات کا جواب دہ ہونا چاہئے- اس بیان مین بان کی مون نے مرنے والوں کے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-
واضح رہے کہ اتوار کے روز شام کے مرکز اور جنوب میں، پانچ خوفناک دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں دوسو سے زائد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے- داعش دہشت گرد گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے-