برطانیہ کی اسرائیل نوازی، صیہونیت مخالف پوسٹر ہٹانے کا حکم
حکومت برطانیہ کے حکم سے لندن کے سب وے اسٹیشنوں پر نصب، اسرائیل مخالف پوسٹر اتار دیئے گئے۔
لندن کی فلسطین ایکشن کمیٹی نے ہفتہ اسرائیلی اپرتھائیڈ کے عنوان سے یہ اشتہاری پوسٹر، لند ن کے سب وے اسٹیشنوں پر نصب کرائے تھے۔ فلسطین ایکشن کمیٹی لندن دس سال سے اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف، ہفتہ اسرائیل اپرتھائیڈ مناتی چلی آرہی ہے۔ روزنامہ انڈی پینڈینٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں برطانوی وزیر خارجہ سے بات چیت کریں۔ ان پوسٹروں میں، بی بی سی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت، جی فور ایس سیکورٹی فورس کے اسرائیلی جیلوں کے ساتھ تعاون، غزہ میں دو ہزار چودہ میں اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات اور اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کی مذمت کی گئی تھی۔ ہفتہ اسرائیلی اپرتھائیڈ دنیا کے ایک سو پچاس شہروں اور یونیورسٹیوں میں منایا جاتا ہے اور اس کا مقصد اسرائیل کے سامراجی اور نسل پرستانہ اقدامات کا پردہ چاک کرنا ہے۔