Mar ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • برطانیہ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے اوریمنی شہریوں کے قتل عام کی حمایت کی ہے

برطانوی وزیراعظم نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے اور یمن میں سعود ی فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام کی حمایت کا اعلان کیاہے-

تہران سے شائع ہونےوالے اخبار سیاست نے لکھا ہے کہ ایک ایسے وقت جب یورپی پارلیمان نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پرپابندی کی قرارداد پاس کرکے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردیں، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے کی بات کی ہے - اس درمیان آل سعود کے لئے برطانیہ کی ہمہ جانبہ حمایت کے باوجود یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے اپنی غیر معمولی کارروائیوں کے ذریعے سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں پر کاری ضربیں لگائی ہیں اور یوں سعودی عرب اور ان کے حامی ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈوں کو ناکام بنادیا ہے - چند روز قبل یورپی پارلیمان نے دوسو بارہ کے مقابلے میں تین سو انسٹھ ووٹوں سے ایک قرارداد منظور کرکے یورپی ملکوں سے کہا تھا کہ وہ یمن پر جارحیت کرنے کی بنا پر سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائدکردیں -