برازیل میں پانچ ہزار افراد زیکا وائرس کا شکار
Mar ۱۰, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
برازیل میں زیکا وائرس سے ہونے والی بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد تقریبا" پانچ ہزار ہو گئی ہے۔
یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں مچھر سے پیدا ہونے والے زیکا وائرس سے ہونے والی بیماری مائکرو سفیلی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور ان مریضوں کی تعداد بڑھ کر چار ہزار نو سو چھہتر ہو گئی ہے۔ برازیل میں گزشتہ ہفتے مائکرو سفیلی کے مریضوں کی تعداد چار ہزار آٹھ سو ترسٹھ تھی۔
برازیل کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں زیکا کے چھے سو اکتالیس نئے کیس درج کئے گئے تھے جبکہ اس ہفتے سات سو پینتالیس نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ زیکا وائرس سے زیادہ تر حاملہ خواتین متاثر ہوتی ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے جنین کے دماغ کی نشو و نما رک جاتی ہے اور مائکرو سفیلی نامی دماغی بیماری ہو جاتی ہے۔