Mar ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • یورپی یونین شام کے بارے میں جنیوا مذاکرات کی مکمل حمایت کرتی ہے، موگرینی

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین شام کے بارے میں جنیوا مذاکرات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے جنیوا میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی مستورا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بحران شام کے حل کے عمل کا جاری رہنا یورپ اور شام کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کو جس خطرے کا سامنا ہے وہ شام میں داعش کے پھیلنے سے تعلق رکھتا ہے۔ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ حکومت شام سے متعلق یورپ کے موقف میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دی مستورا نے پریس کانفرنس میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فیڈریکا موگرینی نے شام کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کے شرکاء کے لئے قوی پیغام بھیجنا چاہا ہے، کہا کہ دہشت گردوں پر فتح حاصل کرنے کے لئے بحران شام کی سیاسی راہ حل ہونی چاہئے۔ فیڈریکا موگرینی اور دی مستورا نے اس بات پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا کہ بحران شام کے حل کے لئے دہشت گردی کا مقابلہ ضروری شرط ہے۔