Mar ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  •  بحرین کی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن زینب الخواجہ کی فوری رہائی کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بحرین کی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن زینب الخواجہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ میں مشرق وسطی کے شعبے کے نائب سربراہ جواسٹورک نے کہا ہے کہ زینـب الخواجہ کی گرفتاری بحرینی حکومت کی پیشانی پر بدنما داغ ثابت ہو گی۔ ہیومن رائٹس واچ کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کے حامی ممالک بھی اپنی خاموشی کے ذریعے بحرینی حکومت کے اس اقدام کی حمایت کرنے سے باز آجائیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے سینیئر عہدیدار نے کہا کہ امریکا اور یورپی ملکوں کو چاہئے کہ وہ بحرینی حکومت سے زینب الخواجہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ زینب الخواجہ کو بحرینی بادشاہ اور حکومتی اہلکاروں کی توہین کرنے جیسے بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے عہدیدار جواسٹورک کا کہنا ہے کہ زینب الخواجہ پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ آزادی بیان کے ان کے حق کو سلب کرتے ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے مذکورہ عہدیدار نے کہا ہے زینب الخواجہ کے مقدمے کی سماعت کرنے والے جج نے ان کے وکیل کو صفائی میں دلائل پیش کرنے کی بھی اجازت نہیں دی-