بان کی مون کی شام میں داخلی امن قائم کرنے کی ضرورت پر تاکید
Mar ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام میں فوری قیام امن پر زور دیا ہے۔
-ارنا کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے جمعہ کے روز لبنان کے شمال میں واقع شامی پناہ گزینوں کے کیمپ الدلہمیہ کے معائنے کے موقع پر امید ظاہر کی کہ شام میں جنگ روکنے اور جنگ بندی کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کا مثبت نتیجہ برآمد ہو گا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے دورہ لبنان کے دوران اس ملک کے بعض حکام سے ملاقات کی اور اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا۔