Apr ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  •  سعوی عرب اور اسرائیل کے خفیہ معاہدے کا انکشاف

امریکی دفاعی جریدے نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان فوجی تعاون کے خفیہ معاہدے کا انکشاف کیا ہے۔

امریکہ کے دفاعی جریدے ویٹیرن ٹو ڈے نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ایسی دستاویز شائع کی ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے فوجی تعاون کے معاہدے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ جریدے کے مطابق معاہدے کی یہ دستاویز، اسرائیل کی بائیں بازو کی جماعت کے ایک لیڈر نے اسے فراہم کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان اس معاہدے پر دستخط، دو ہزار چودہ میں کئے گئے تھے۔ تعاون کے اس سمجھوتے کے تحت اسرائیل اور سعودی عرب، آبنائے باب المندب، خلیج عدن اور نہر سوئز اور بحیرہ احمر کا انتطام اپنے ہاتھ میں لیں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے متعدد فوجی افسر، سن دو ہزار پندرہ میں حیفا کی بندرگاہ کے قریب واقع پولونیم چھاؤنی میں اسرائیل سے تربیت بھی حاصل کر چکے ہیں۔ مذکورہ امریکی جریدے نے اسرائیل میں بحری جنگ کی تربیت حاصل کرنے والے سعودی فوجی عہدیداروں کے ناموں کی فہرست بھی شائع کی ہے۔