ماسکو ایس تھری ہینڈرڈ میزائل سسٹم، پروگرام سے پہلے ہی ایران کی تحویل میں دے رہا ہے
روسی ہتھیار برآمد کرنے والی فیڈرل سروس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ماسکو ایس تھری ہینڈرڈ میزائل سسٹم، پروگرام سے پہلے ہی ایران کی تحویل میں دے رہا ہے۔
روسی ہتھیار برآمد کرنے والی فیڈرل سروس کے سربراہ الیگزنڈر فومین نے کہا ہے کہ ماسکو اس وقت دیگر فوجی ساز و سامان بھی ایران کو دکھانے کے لئے تہران سے بات چیت کر رہا ہے- انہوں نے کہا کہ روس، ایران کو وہی فوجی ساز و سامان دکھائے گا جو قانونی ہیں اور جنھیں اقوام متحدہ نے غیر قانونی قرار نہیں دیا ہے- مذکورہ روسی حکام نے اس سلسلے میں مزید تفصیل نہیں بتائی-
واضح رہے کہ ایران نے ابھی حال ہی میں یوم مسلح افواج کے موقع پر ایس تھری ہینڈرڈ میزائل سسٹم کے کچھ حصوں کی رونمائی کی تھی- بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایس تھری ہینڈرڈ کے مزید کچھ حصے ابھی جلد ہی روس سے حاصل کئے ہیں- روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پورا سسٹم رواں عیسوی سال کے آخر تک ایران کی تحویل میں دے دیا جائے گا-
ایران پر-عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ہی روس نے ایس تھری ہینڈرڈ میزائل سسٹم ایران کے حوالے کرنے کا پروگرام بنا لیا تھا اور اس معاہدے میں کچھ ترمیم کرنے کے بعد اس نے ایس تھری ہینڈرڈ میزائل سسٹم کو بتدریج ایران بھیجنا شروع کر دیا ہے-