حلب پر دہشت گردوں کے حملوں سے، ریڈ کراس کمیٹی کی تشویش
Apr ۲۸, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
ریڈ کراس کمیٹی نے انتباہ دیا ہے کہ شام کا شہر حلب انسانی المیے کے دہانے پر ہے۔
روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے شام کے شہر حلب میں لڑائی میں شدت آنے اور اس شہر پر دہشت گردوں کے حملوں کی وجہ سے انتباہ دیا ہے کہ حلب شہر انسانی المیے کے دہانے پر ہے۔
ریڈ کراس کمیٹی نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ حلب شہر میں لڑائی میں شدت آنے کی وجہ سے شہر کے باشندوں کو سخت اور مشکل حالات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہوں نے شام کے شہر حلب کے رہائشی علاقے الاعظمیہ پر تازہ میزائل حملے کئے ہیں۔
سعودی عرب سے وابستہ شامی حکومت کے مخالفین کے جنیوا مذاکرات سے باہر نکلنے کے بعد حلب شہر پر میزائل اور مارٹر گولوں کے حملوں میں شدت آئی ہے۔ حلب شہر کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں دسیوں شامی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔