فاکس نیوز کے اسٹوڈیو کو اڑانے کی دھمکی دینے والے مشتبہ شخص پر پولیس کی فائرنگ
Apr ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
فاکس نیوزکے ایک اسٹوڈیو پر حملے کی دھمکی ملنے کے بعد امریکی پولیس نے ایک مشتبہ شخص پر فائرنگ کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پانڈا کا لباس پہنے ہوئے ایک شخص کو ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹیمور میں واقع فاکس نیوز کے دفتر سے باہر نکلتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ شخص نے کہا تھا کہ اس کے پاس بم ہے جس کے بعد پولیس نے اسے رکنے کی وارنگ دی تاہم اس نے وارننگ پر کوئی توجہ نہیں کی۔
پولیس ترجمان ٹی جی اسمتھ کے مطابق، پولیس وارننگ پر توجہ نہ دینے کے بعد مذکورہ شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
ٹی جی اسمتھ کے مطابق جیسا کہ خیال کیا جارہا تھا، مذکورہ شخص کے پاس سے کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پچیس سالہ مشتبہ شخص کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔