May ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • برازیل کے صدر دیلما روسیف ، اقتدار سے معطل

برازیل کی سینیٹ نے صدر دیلما روسیف کو اقتدار سے معطل کر دیا ہے

برازیل کی سینیٹ نے جمعرات کو بائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والی صدر دیلما روسیف کو آئندہ چھے مہینے تک اقتدار سے بے دخل کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے -

سینیٹ کے اس فیصلے کے بعد دیلما روسیف کواب مبنیہ طور پرآئین کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پرمقدمے کا سامنا کرنا ہوگا -اس دوران نائب صدر مایکل تمر ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے-

دیلما روسیف کی اقتدار سے معطلی سے تیرہ سال بعد ایوان صدر پر بائیں بازو کے قبضے میں وقفہ پیدا ہو جائے گا -

برازیل کی صدر دیلما روسیف کے مخالفین نے ان پر مالی بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے -

برازیل کی عدالت نے بھی سینیٹ میں ووٹنگ کو موخر کئے جانے کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اس معاملے پر سینیٹ کو اپنا فیصلہ سنانا چاہئے -

دیلما روسیف کے خلاف برازیل کے مختلف شہروں میں مظاہرے بھی ہو رہے تھے -

ٹیگس