May ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • اٹلی میں پولیس اور مظاہرین میں تصادم

روم میں مظاہرین اور پولیس کے تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہاؤس الاؤنس کے لئے مظاہرہ کرنے والوں کومنتشر کرنے کے لئے پولیس نے طاقت کا سہارا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سیکڑوں افراد جمعرات کو روم کی بلدیہ کی عمارت کے سامنے جمع ہوکر ہاؤس الاؤنس کا مطالبہ کر رہے تھے ۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین میں سے بعض افراد نے بلدیہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں روکنے کے لئے پولیس نے طاقت کا سہارا لیا ۔ پولیس کی جانب سے طاقت استعمال کئے جانے کے بعد مظاہرین اور پولیس میں تصادم ہوگیا جس میں دونوں طرف سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

اٹلی کے قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں بے گھر افراد کی تعداد پچاس فیصد سے زیادہ ہے ۔ رپورٹوں کے مطابق دارالحکومت روم میں بھی سات ہزار آٹھ سو افراد کے پاس رہنے کے لئے گھر نہیں ہے ۔ یہ لوگ موسم سرما میں راتیں بلدیہ اور عوامی رفاہی اداروں کے قائم کردہ مراکز میں گزارتے ہیں۔

ٹیگس