May ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکی صدر باراک اوباما کا جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں کی زیادتیوں اور جرائم کا اعتراف

امریکی صدر باراک اوباما نے جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں کی زیادتیوں اور جرائم کا اعتراف کیا ہے

امریکی صدرباراک اوباما نے اپنے دورہ جاپان میں جاپانی روزنامہ آساہی سے اپنے انٹرویو میں جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں کے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جزیرہ اوکیناوا میں تعینات امریکی فوجیوں کے جرائم کو روکنے کی پوری کوشش کی جائے گی-

امریکی صدر کا یہ اعترافی بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پچھلے مہینے ایک امریکی فوجی نے ایک بیس سالہ جاپانی لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کو قتل کردیا تھا-امریکی فوجی کے اس بھیانک جرم پر پورے جاپان میں عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا -

یہ پہلی بار نہیں ہے جب جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں نے جاپانی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا ہے- اس تازہ واقعے کے بعد جاپانی عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے ایک بار پھر اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کو نکال دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے- جاپانی عوام کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی جب تک جاپان میں موجود رہیں گے اس قسم کے جرائم کا ارتکاب ہوتا رہےگا-

جاپان کے مشتعل عوام نے امریکی صدر اوباما کے دورہ جاپان پر بھی اپنی شدید مخالفت کا اعلان کیا -

ٹیگس