May ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکی کانگریس کے رکن کا، شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ

امریکی کانگریس کے نمائندے نے آل خلیفہ حکومت سے بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے نمائندے "جمیز مک گاورن" نے کہا ہے کہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری ، سیاسی اصلاحات انجام پانے پر مبنی بحرین کی حکومت کے وعدوں کے منافی ہے اور اس سے ہمہ گیر سیاسی راہ حل تک رسائی سخت و دشوار ہوجائے گی- امریکی کانگریس کے اس نمائندے نے کہا کہ بحرین کی حکومت کو چاہئے کہ انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ علی سلمان کو شہری آزادیوں کے دفاع کے سبب جیل میں ڈالا گیا ہے- جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو بحرینی قوم کے حقوق ، ان کی آزادی اور انصاف پسندی کے مطالبے کی بناء پر آل خلیفہ کے کارندوں نے اٹھائیس دسمبر دوہزار چودہ کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا اور عالمی و علاقائی سطح پر ان کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے وسیع مظاہروں کے باوجود اب بھی وہ جیل میں ہیں ۔ امریکی وزارت خارجہ نے حال ہی میں بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال کے سلسلے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا مسئلہ، اس ملک میں بین الاقوامی قوانین کی رعایت نہ کیا جانا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ بحرینی حکومت کے مخالفین کی سرکوبی کی حمایت کی ہے-