جاسوسی پرواز کا پیچھا کرنے پر امریکہ کا چین سے احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i230398-جاسوسی_پرواز_کا_پیچھا_کرنے_پر_امریکہ_کا_چین_سے_احتجاج
امریکہ نے اپنے جاسوس طیارے کے قریب چینی طیاروں کی پروازوں پر چینی حکام سے باضابطہ شکایت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • جاسوسی پرواز کا پیچھا کرنے پر امریکہ کا چین سے احتجاج

امریکہ نے اپنے جاسوس طیارے کے قریب چینی طیاروں کی پروازوں پر چینی حکام سے باضابطہ شکایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی فوج کی پیسفک کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو چینی جے ٹین جنگی طیارے اور امریکی ایئر فورس کا جاسوس طیارہ آر سی ایک سو پینتس مشرقی بحیرہ چین کی بین الاقوامی فضائی حدود میں ایک دوسرے کے انتہائی قریب سے گزرے تاہم کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

امریکی پیسیفک کمانڈ نے دعوی کیا ہے کہ چینی جنگی طیاروں نے امریکی جاسوس طیارے کے قریب انتہائی خطرناک پرواز انجام دی ہے جو فلائیٹ سیفٹی کے منافی ہے۔

امریکی فوج نے چینی طیاروں کے اقدام کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے چینی حکام سے باضابطہ شکایت کی ہے۔

مشرقی بحیرہ چین میں جاسوسی مشن انجام دینے والے زیادہ تر امریکی جہاز جاپان کے جزیرے اوکیناوا کے کادنا فوجی اڈے سے پرواز کرتے ہیں۔