Jun ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • منیلا میں امریکا کے خلاف مظاہرہ

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں نوجوانوں اور یونیورسٹی طلبا نے یوم آزادی پر امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

ایم ایس این ٹی وی کے مطابق اسپین سے فلپائن کی آزادی کی ایک سو اٹھارھویں سالگرہ پر منیلا میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی طلبا نے امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور امریکا کا پرچم نذرآتش کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے امریکا اور فلپائن کے فوجی معاہدے کی مخالفت کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ امریکا اور فلپائن کے فوجی معاہدے کے مطابق امریکا، فلپائن کے فوجی اڈوں سے کام لے سکتا ہے ۔ اس معاہدے کی فلپائن میں عوام کی جانب سے وسیع پیمانے پر مخالفت کی جا رہی ہے۔

امریکا اور فلپائن کے درمیان فوجی معاہدہ دو ہزار چودہ میں ہوا تھا لیکن فلپائن کی سپریم کورٹ نے گزشتہ جنوری میں اس معاہدے کی توثیق کی ہے۔

 

ٹیگس