شمالی کوریا کا میڈیم رینج میزائل کاایک اور تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i232828-شمالی_کوریا_کا_میڈیم_رینج_میزائل_کاایک_اور_تجربہ
شمالی کوریا نے میڈیم رینج میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۵:۳۷ Asia/Tehran
  • تجربے سے قبل جاپان اور جنوبی کوریا نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا ایک نئے طاقتور میڈیم رینج میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔
    تجربے سے قبل جاپان اور جنوبی کوریا نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا ایک نئے طاقتور میڈیم رینج میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔

شمالی کوریا نے میڈیم رینج میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری حکام کے مطابق موسوڈان نامی میڈیم رینج میزائل کا تجربہ بدھ کی صبح مشرقی ساحل سے کیا گیا۔

شمالی کوریا کی وزارت دفاع نے تجربہ کئے گئے میزائل کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ تجربے سے قبل جاپان اور جنوبی کوریا نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا ایک نئے طاقتور میڈیم رینج میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر کہا ہے کہ شمالی کوریا کا پہلا میزائل تجربہ ناکام ہوا جبکہ دوسرے تجربے کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔