Jul ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ کے ایٹمی اسلحے کے پروگرام کے خلاف مظاہرہ

اسکاٹ لینڈ کے عوام نے برطانیہ کے ایٹمی اسلحے کی جدیدکاری کے پروگرام کی مخالفت کی ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں عوام کی بڑی تعداد نے برطانیہ کے ٹرائیڈنٹ سے موسوم ایٹمی اسلحے کے پروگرام کی مخالفت میں مظاہرہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شہر گلاسگو سے اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ کے رکن بل کیڈ نے اس مظاہرے میں کہا کہ ایٹمی اسلحے سے دنیا محفوظ نہیں ہو گی بلکہ اس کے لئے خطرات بڑھ جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنیچر کو ہونے والے اس مظاہرے میں اسکاٹ لینڈ سے برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اسکاٹ لینڈ سے برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے اس مظاہرے میں اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو داارالعوام میں برطانیہ کے ٹرائیڈنٹ ایٹمی پروگرام کی مخالفت میں ووٹ دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کی کنزرویٹو حکومت ٹرائیڈنٹ ایٹمی آبدوز کے جدید ترین ماڈل کی تیاری کے منصوبے کو پاس کروانا چاہتی ہے جس کے لئے پینتالیس ارب ڈالر کی رقم مد نظر رکھی گئی ہے ۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کی قومی سلامتی کے لئے ایٹمی اسلحے کی تیاری اور جدیدکاری کا پراجیکٹ ضروری ہے۔

ٹیگس