امریکہ پولیس پر فائرنگ، تین ہلاک چار زخمی
Jul ۱۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
امریکی ریاست لوزیانا کے شہر بیٹن روز میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبروں کے مطابق پولیس اور حملہ آور کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ تین پولیس افسر ہلاک ہو گئے ہیں۔ چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ بیٹن روز کے پولیس ہیڈ کواٹر کے قریب پیش آیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ہسپتال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔