غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے بین الاقوامی سیول فریڈم فلیٹ کی تیاری
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے بین الاقوامی فریڈم فلیٹ تیار کیا جارہا ہے جو رواں ماہ اگست کے اختتام پر غزہ کی جانب روانہ ہوگا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اس بین الاقوامی سیول فریڈم فلیٹ کے اراکین نے تونس میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ یہ بین الاقوامی فریڈم فلیٹ،فلسطین ایکشن گروپ کے زیر اہتمام تیارکیا جارہا ہے اور اس میں سوار ہوکر غزہ جانے کے لئے اب تک بہت سے بین الاقوامی امن کارکن رجسٹریشن کراچکے ہیں۔
اس بین الاقوامی فریڈم فلیٹ کے ایک منتظم ہیفا منصوری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا کی مختلف بندرگاہوں سے چھوٹی بڑی دسیوں کشتیاں تاریخ کے اس سب سے بڑے بین الاقوامی سیول فریڈم فلیٹ میں غزہ کی جانب روانہ ہوں گی۔
انھوں نے بتایا کہ اس بین الاقوامی سیول فریڈم فلیٹ کا مقصد غزہ کا غیر قانونی محاصرہ توڑنا،انسان دوستانہ امداد کے لئے ایک کوریڈور بنانا اور فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس بین الاقوامی سیول فریڈم فلیٹ کے تحت پہلا کارواں، پہلی اگست کو اسپین سے اور دوسرا کاررواں چار ستمبر کو تونس سے غزہ کی جانب روانہ ہوگا۔
اس بین الاقوامی سیول فریڈم فلیٹ کے ایک اور منتظم سیف ابوکشک نے بتایا ہے کہ اب تک 6000 امن کارکن اس فریڈم فلیٹ میں شمولیت کے لئے رجسٹریشن کراچکے ہیں۔