Aug ۰۵, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • علی لاریجانی: ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علی لاریجانی کو ملک کی اعلی قومی سلامتی کونسل کا سیکریٹری نامزد کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ڈاکٹر علی لاریجانی کو ملک کی اعلی قومی سلامتی کونسل کا  نیا  سیکریٹری منصوب کیا ہے۔

 صدر مملکت نے اس حوالے سے اپنے حکم نامے میں، کہا ہے کہ اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ کی دقیق اور مدبرانہ نگرانی کے ساتھ کونسل کی کارکردگی اور افادیت بڑھائی جائے، قومی سلامتی کو لاحق خطرات کا سدباب کیا جائے، متعلقہ مسائل کی پوری توجہ سے درجہ بندی کی جائے اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر، پائیدار سیکورٹی کے لئے کام کیا جائے۔  

 

ٹیگس