Jul ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت ، ڈرون طیارے کو مار گرانے میں ناکام

صیہونی حکومت نے ایک ڈرون طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کی خبر دی ہے

روئٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے شام کی جانب سے اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون طیارے کو پیٹریاٹ میزائلوں سے ہدف قرار دیا ہے- تاہم صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے فضائی دفاعی سسٹم سے فائر کئے جانے والے پیٹریات میزائل ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے-

صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع کے مطابق یہ ڈرون طیارہ شام کے فضائی حدود میں واپس پہنچ گیا ہے- اس نامعلوم ڈرون طیارے کے صیہونی حکومت کے فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد الخلیل کے علاقے میں وارننگ سائرن بج اٹھے-

ٹیگس