مشترکہ جامع ایکشن پلان پر مکمل عمل ہونا چاہئے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i237547-مشترکہ_جامع_ایکشن_پلان_پر_مکمل_عمل_ہونا_چاہئے
اقوام متحدہ میں چین کے نائـب سفیر نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ممالک کی جانب سے مشترکہ ایکشن پلان اور ایٹمی سمجھوتے پر پوری طرح عمل ہونا چاہئے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • مشترکہ جامع ایکشن پلان پر مکمل عمل ہونا چاہئے

اقوام متحدہ میں چین کے نائـب سفیر نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ممالک کی جانب سے مشترکہ ایکشن پلان اور ایٹمی سمجھوتے پر پوری طرح عمل ہونا چاہئے

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نائب سفیر ووھای تاؤ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ معاہدہ تمام فریقوں کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس وقت بھی اسے آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے-

چین کے نائب سفیر نے پیرکو اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فطری امر ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعمل درآمد میں ناقابل اجتناب مسائل و مشکلات موجود ہیں جنھیں اس میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے- انھوں نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کو ایک طویل عمل سے تعبیر کیا اور کہا کہ تمام فریقوں کو اس کی پابندی کرنی چاہئے اوراس کے اصولوں اور شقوں پر قدم بہ قدم عمل کرنا چاہئے ساتھ ہی اپنے وعدوں پر بھی احترام کے ساتھ عمل کرنا چاہئے-

اس چینی عہدیدار کے مطابق تمام فریقوں کا خیال ہے کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ بامقصد اور اس میں توازن ہونا چاہئے- چینی حکام نے کہا کہ چین کی نظر میں ایٹمی موضوع سفارتی اور سیاسی طریقے سے حل ہونا چاہئے اور چین مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے-

اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے کے یہ بیانات ایسے عالم میں سامنے آرہے ہیں کہ امریکہ نے ابھی اپنے معاہدے کے بڑے حصے پرعمل نہیں کیا ہے جبکہ اس معاہدے کی ایک اہم شق دوطرفہ طور پر قدم بہ قدم اقدام انجام دینا ہے-