Jul ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • دین عالمی امن و سلامتی کا ضامن ہے: پوپ فرانسس

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دین کو عالمی امن و سلامتی کا ضامن قرار دیا ہے۔

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے دورے کے موقع پر پوپ فرانسس نے کہا کہ دنیا کو اس وقت جس جنگ کا سامنا ہے اس میں دین کا کوئی قصور نہیں ہے۔

مشرقی یورپ کے اپنے پہلے دورے کے موقع پران کا کہنا تھا کہ دنیا نے امن کو چھوڑ دیا ہے اس لیے اس کو جنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پوپ فرانسس نےکہا کہ یہ جنگ مفادات، پیسے، قدرتی ذخائر پر قبضے اورعوام پرحکمرانی کی جنگ ہے۔ عالمی کیتھولک رہنما نے کہا کہ تمام ادیاں امن چاہتے ہیں۔

پوپ فرانسس کا یہ دورہ ایسے وقت میں انجام پا رہا ہے جب فرانس کے علاقے نورمینڈی میں ایک پادری کو قتل کردیا گیا ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پوپ فرانسس کے پانچ روزہ دورے کے موقع پر پولینڈ میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولش حکام کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کی حفاظت کے لیے ہزاروں سیکورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ٹیگس