Aug ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ: فلاڈیلفیا سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

امریکی پولیس نے فلاڈیلفیا کے نواحی علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

فلاڈیلفیا پولیس کے مطابق شمال مغربی فلاڈیلفیا کے شہر سنکنگ اسپرنگ کے رہنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارک شورٹ نامی شخص نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنے بیوی بچوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔ تاہم قتل کی وجہ کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے جس کے سبب سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوجائے ہیں۔