میانمار:سیلاب کے سبب معمولات زندگی متاثر
Aug ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
میانمار میں سیلاب کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
اطلاعات کے مطابق میانمار میں ہونے والی موسمی بارشوں کے سبب کم از کم آٹھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں اور جنوب مشرقی ایشیا کے اس غریب ملک میں چار لاکھ افراد کی روز مرّہ زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ میانمار کے ایک سینئر وزیر نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیلاب کے سبب چار ہزار ہیکٹر رقبے پر کھڑی چاول کی فصلوں کی تباہی کے سبب گزشتہ سال کی سیل آسا بارشوں کے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال میانمار میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا تھا کہ جس کے سبب زراعت اور کھڑی فصلیں تباہ ایک سو چوہتر افراد ہلاک اور سولہ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے تھے۔