Sep ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  •  یورپی یونین کی مشترکہ فوج کی تشکیل مختصر مدت میں ممکن نہیں: موگرینی

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ اس یونین کی مشترکہ فوج کی تشکیل عنقریب ممکن نہیں ہے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اہم ترین دفاعی کردار ادا کرنے میں یورپی یونین کی صلاحیتوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس یونین کی مشترکہ فوج کی تشکیل کے لئے وقت درکار ہے-

موگرینی نے جمعے کے روز یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سبھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یورپی فوج کی تشکیل، مختصر مدت میں ممکن نہیں ہے تاہم وہ چیز جو رکن ملکوں کی شراکت کی صورت میں عنقریب انجام پانا ممکن ہے، یورپ کے دفاعی شعبے میں پیشرفت ہے-

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے اسی طرح مشرقی یوکرین میں بحران کے حل کے سلسلے میں مینسک معاہدے کو عملی شکل دیئے جانے پر تاکید کی -

موگرینی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ تمام فریقوں کو اس معاہدے کے عملی ہونے کی ضرورت ہے اور ہم  اس معاہدے کو مشرقی یوکرین کے بحران کے حل کے لئے بنیادی راہ حل سمجھتے ہیں-