Sep ۰۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • یورپی یونین سے نکلنے کے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا خیرمقدم

برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اس بات کا خیرمقدم کرتی ہیں کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے مذاکرات جلد نتیجہ خیز ہوں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئی نے بدھ کو پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ یورپی یونین سے نکلنے کے مذاکرات طول پکڑیں۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ لندن نئے سرے سے یورپی یونین سے تعلقات قائم کرنے کےلئے مذاکرات شروع کرنا چاہتا ہے اور ان مذاکرات میں تارکین وطن کی آمد پر نگرانی اور تجارتی مسائل بھی سامنے آئیں گے۔ تھریسا مئی نے ایک بار پھر تاکید کی کہ وہ برطانوی عوام کے فیصلے کا احترام کرتی ہیں اور یورپی یونین سے نکلنے کے عمل کا آغاز کریں گی۔