Sep ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • برطانیہ کے اخراج سے یورپی یونین کی بقا کو کوئی خطرہ نہیں: سربراہ یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کے اخراج سے یورپی یونین کی بقا کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلوڈ یونکر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے اخراج سے یورپی یونین ختم نہیں ہوگی اور نہ اس کی بقا کو خطرہ لاحق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج اور برطانوی حکومت سے بات چیت کے لیے خصوصی ورکنگ گروپ جلد قائم کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ورکنگ گروپ میں یورپی یونین کے اعلی درجے کے ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ تئیس جون کو برطانیہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں باون فی صد لوگوں نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین سے اپنے ملک کے اخراج کے عمل کو طول دینے اور یا مذاکرات میں تعطل کی خواہاں نہیں ہیں۔