جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ایران نے وعدے پورے کردیئےہیں: یورپی یونین
Sep ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں۔
نیویارک میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہد کی مکمل پابندی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کی رپورٹوں کے مطابق ایران جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی تکمیل کے لیے لازمی اقدامات انجام دے چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیویارک میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے اجلاس میں بینکاری پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے ایران کی شکایت کا جائزہ لیا گیا ہے۔