انصاراللہ کے بارے میں متحدہ عرب امارات کا دعوی مسترد
اقوام متحدہ نے یمن کے ساحل پر انصاراللہ کے ذریعے ایک غیر فوجی بحری جہاز کونشانہ بنانے کے متحدہ عرب امارات کے دعوے کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگی بحری جہاز تھا-
اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انصاراللہ نے جس بحری جہاز کو نشانہ بنایا وہ جنگی بحری جہاز تھا - ان کا کہنا تھا کہ اس بحری جہاز پر انسان دوستانہ امدادی کھیپ نہیں تھی -
اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ حملے کا نشانہ بننےوالے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کی ماہیت کے بارے میں تحقیقات کرنے کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے -
واضح رہے کہ یمن کی عوامی رضاکارفورس اور فوج نے پیر کو صوبہ تعز کے ساحلوں کے قریب، متحدہ عرب امارات کے سوئیفٹ جنگی بحری جہاز پر حملہ کرکے اس کو تباہ کردیا تھا - متحدہ عرب امارات نے دعوی کیا تھا یہ اس کا بحری جہاز مال بردار تھا جو انسان دوستانہ امداد لے کرعدن کی جانب جارہا تھا-
متحدہ عرب امارات کے جنگی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے خبردار کیا تھا کہ کسی بھی ملک کے بحری جہاز نے اگر یمن کے سمندری علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کی تو اس کو تباہ کردیا جائے گا-