Oct ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • یورپی یونین سے اخراج میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے: برطانیہ

برطانوی وزیر برگزٹ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یورپی یونین سے اخراج کے معاملے میں کسی بھی قسم کی تاخیر اور تعطل کے خلاف ہے۔

برگزٹ کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس کا کہنا تھا کہ حکومت برطانیہ ، یورپی یونین سے اخراج کے معاملے میں کسی بھی قسم کی تاخیر اور تعطل کو ہر گز قبول نہیں کرے گی۔

دارالعوام میں بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت، ریفرنڈم کے نتائج کو منسوخ کرنے اور یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے عمل کو روکنے کی غرض سے کی جانے والی ہر کوشش کو سختی ساتھ مسترد کر دے گی۔ ڈیوڈ ڈیوس کہا کہ وہ چور دروازے سے برطانیہ کو یورپی یونین میں باقی رکھنے کے بھی مخالف ہیں۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا یہ عمل، باضابطہ طور پر مارچ دو ہزار سترہ سے شروع ہو جائے گا۔