Oct ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • مشرقی یوکرین میں جھڑپیں، تین ہلاک

یوکرین کی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی علاقے میں تازہ ترین جھڑپوں میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں دو فوجی شامل ہیں۔

کی ایف سے فرانس پرس نے یوکرینی فوج کے ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مشرقی یوکرین کے علاقے دونیسک کے جنوب میں اور تالاکیوکا کے علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں دو یوکرینی فوجی اور ایک عورت ہلاک ہو گئی-

یوکرینی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان تازہ لڑائیوں میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- یوکرینی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت مشرقی یوکرین میں واقع اسٹریٹیجک بندرگاہ ماریو پول کے مشرق میں بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چیکورکینہ کے علاقے میں حالات انتہائی بحرانی ہیں-

واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں فوج اور حکومت کے مخالفین کے درمیان لڑائی بدستور جاری ہے۔