Nov ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی کامیابی کےبعد امریکہ میں احتجاجی مظاہرے

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے اعلان کے بعد اس ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخابات کے کامیاب امیدوار کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کا اعلان ہوتے ہی مختلف شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر ماننے سے انکار کر دیا۔

نیویارک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور کی طرف مارچ کیا جبکہ وہاں مقیم نومنتخب صدر اور ان کے خاندان کی حفاظت کے لئے سیکورٹی بڑھادی گئی اور بڑے بڑے کنٹینر رکھ کر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔ مین ہیٹن میں بھی نومنتخب صدر کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے نعرے بھی لگائے۔

ٹیکساس، ٹنیسی، نیشویلی، الی نوئے، ایریزونا ،فلاڈیلفیا، اوریگن اور سیاٹل سمیت امریکہ کی کئی ریاستوں اور شہروں میں بھی ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور سخت احتجاج کیا۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر ماننے سے ہی انکار کر دیا۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔

کیلی فورنیا میں ہائی اسکول اور کالجوں کے طلبہ نے بھی کلاسوں سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا اور اسکول کے باہر مظاہرہ کیا۔ لاس اینجلس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور سٹی ہال کے سامنے مظاہرہ کیا۔

ٹیگس