Dec ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  •  تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر کینیڈا کی تاکید

کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹین ٹروڈو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تہران میں کینیڈا کا سفارت خانہ دوبارہ کھولا جائے لیکن اس سلسلے میں جلد بازی میں کوئی اعلان نہیں کیا جا سکتا- واضح رہے کہ دو ہزار بارہ میں کینیڈا کے اس وقت کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے تہران سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلاکر کینیڈا کا سفارت خانہ بند کردیا تھا اور اسی وقت سے تہران اور اوٹاوا کے سفارتی تعلقات منقطع ہیں- تاہم دو ہزار پندرہ میں جسٹین ٹروڈو کی قیادت میں کینیڈا میں لیبرل پارٹی کی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ایران اور کینیڈا کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں- کینیڈا نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران پر عائد پابندیوں کی وجہ سے وہ ایران کی منڈیوں سے محروم ہو گیا ہے، ان پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے- واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور کینیڈا کے وزیر خارجہ اسٹیفن ڈیون نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات منقعطع ہونے کے بعد پہلی بار ملاقات کی تھی-