جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں صدر کے خلاف تحریک مواخذہ منطور
جنوبی کوریاکی پارلیمنٹ نے خاتون صدر پارک گیون ھی کے مواخذے کی تحریک کو منطور کر لیا ہے۔
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہی کے مواخذے کی تحریک منظور کرلی ہے- صدر کے مواخذے کے حق میں مجموعی طور پر تین سو ممبران میں سے دو چونتیس ممبران نے ووٹ دئے جبکہ چھپن ارکان نے تحریک مواخذے کی مخالفت کی-
جنوبی کوریا کی صدر پر عہدے کے ناجائز استعمال، اپنی قریبی دوست کو ریاستی معاملات میں مداخلت کی اجازت دینے اور سرکاری دستاویزات تک رسائی دینے کے ساتھ ساتھ مالی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے بھی الزامات ہیں- ان کے خلاف دارالحکومت سئول میں گذشتہ کئی ہفتے سے احتجاج ہو رہا تھا-
جنوبی کوریا میں صدر کے خلاف تحریک مواخذہ منطور ہو جانے کے بعد بھی اس سلسلے میں حتمی فیصلہ ملک کی آئینی عدالت ہی کرے گی- خیال کیا جاتا ہے کہ آئندہ چھے مہینے کے اندر آئینی عدالت تحریک مواخذہ کا جائزہ لے کر اس کے بارے میں فیصلہ دے گی- جب تک آئینی عدالت کا حتمی فیصلہ نہیں آ جاتا اس وقت تک جنوبی کوریا کے وزیراعظم ملک کے عبوری صدر کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔