الیکٹورل کالج نے ٹرمپ کو باضابطہ صدر منتخب کر لیا، مخالفین کے مظاہرے
Dec ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے مخالفین نے الیکٹورل کالج کی ووٹنگ کے موقع پر پنسلوانیا کی ریاستی اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔
اے پی ٹی این، ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے بہت سے مخالفین نے ریاستی اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا اور ٹرمپ کی مخالفت میں نعرے لگائے۔ اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے مخالفین نے ویسکانسین میں الیکٹورل کالج کی ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالا۔ الیکٹورل کالج نے منگل کے روز باضابطہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے پینتالیسویں صدر کی حیثیت سے منتخب کر لیا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بیس جنوری دو ہزار سترہ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔