اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرارداد کی منظوری
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعہ کے دن متفقہ طور پر اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی زمین پر بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد منظور کرلی، جس میں اسرائیل سے بستیوں کی تعمیر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یہ قرارداد مصر کی جانب سے پیش کی گئی تھی اور سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 نے اس قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالے جبکہ امریکہ نے ووٹ ڈالنے سے انکار کر دیا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل فوری طور مقبوضہ فلسطین کی زمینی حدود سمیت مشرقی قدس میں بستیوں کی تعمیرات اور جاری دیگر سرگرمیاں بند کرے۔
واضح رہےاسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی زمین پر بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد کا مسودہ مصر کی جانب سے پیش کیا گیا تھا تاہم گذشتہ چند روز میں مصر نے اس تجویز پر ہونے والی پولنگ کو موخر کردیا تھا۔اس کے بعد سلامتی کونسل کے دیگر ممالک نیوزی لینڈ، سینیگال، وینزویلا، اور ملائیشیا نے اس قرارداد کو دوبارہ پیش کیا اور اسے منظور کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔