Apr ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی بستی کی تعمیر کا نیا منصوبہ

پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے لئے تقریبا تین ہزار مکانات تعمیر کرنے کا نیا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایسی حالت میں کہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر تئیس چونتیس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی بستیوں کی تعمیرکو غیر قانونی تسلیم کیا گیا ہے، غاصب صیہونی حکومت مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے لئے تقریبا تین ہزار مکانات تعمیر کرنے کا نیا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اس سلسلے میں ضروری اقدامات انجام دے دیئے ہیں ۔

اس سے قبل صیہونی حکومت نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی بستیاں تعمیر کئے جانے کا منصوبہ تیار کیا تھا جس پر فلسطینی تنظیموں نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ 

ٹیگس