برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ
Jan ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
فرانس کے صدر نے یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانسیسی ذرائع کے مطابق صدر فرانسوا اولینڈ نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک باہمی تجارتی معاہدے کی اساس پر، یورپی یونین کے رکن ملکوں کے ساتھ اقتصادی تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے برطانیہ اور فرانس کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
تھریسا مئے نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یورپی یونین ، داخلی یورپی منڈی اور یورپی کسٹم یونین سے برطانیہ باہر نکلنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
حکومت برطانیہ نے رواں سال مارچ کے آخر تک یورپی یونین سے نکلنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔