Jan ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • یورپ کے مختلف علاقوں میں سیٹا کے خلاف مظاہرے

ہزاروں افراد نے، جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے سیٹا کے خلاف یورپ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے ہیں۔

سیٹا معاہدے کی اگرچہ حتمی توثیق ہونا ابھی باقی ہے تاہم اس کے خلاف میڈرڈ، برلن اور پیرس سمیت یورپ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے کے مخالفین کا خیال ہے کہ اس پر عمل درآمد کے نتیجے میں روزگار کے مواقع میں کمی اور ملازمین کے حوالے سے کمپینیوں کے اختیارات میں زبردست اضافہ ہو جائے گا۔

میڈرڈ میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں ایک ایسا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر درج تھا کہ انسان اور زمین تجاری مال نہیں ہے۔

 جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونے والے مظاہرے میں اٹھارہ ہزار افراد شریک تھےاور انہوں نے ایک علامتی احتجاجی بیان بھی جرمن وزارت زراعت کے نام پڑھ کرسنایا جس پر ہزاروں لوگوں نے دستخط کیے تھے۔ایسے ہی مظاہرے، فرانس کے دارالحکومت پیرس، شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن، بیلجیئم کے دارالحکومت بریسلز اور یورپ کے دیگر شہروں میں بھی کئے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے سیٹا پر سات سال کے مذاکرات کے بعد، گزشتہ سال اکتوبر میں دستخط کیے گئے تھے۔

ٹیگس