یورپی یونین میں اتحاد پر فرانس اور جرمنی کی تاکید
فرانس کے صدر اور جرمنی کی چانسلر نے مختلف مسائل و مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے یورپی یونین میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ پورے یورپ میں بڑھتے ہوئے مسائل، اندرونی و بیرونی خطرات اور اسی طرح آزاد تجارت کو امریکہ کی جانب سے نظر انداز کئے جانے سے پیدا ہونے والے مسائل کا مقابلہ کرنے کے لئے یورپی یونین میں مکمل اتحاد کی ضرورت ہے۔
یورپ کے ان دونوں رہنماؤں نے برلن میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون بہت حد ضروری ہے۔
فرانس کے صدر نے بھی کہا کہ یورپی یونین کو باہر سے ہی نہیں بلکہ اندر سے بھی خطرہ لاحق ہے اور بیرونی عوامل اندرونی عوامل سے استفادہ کر کے یورپی یونین میں زیادہ سے زیادہ مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔