Feb ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کی پابندی کی ہے : یورپی یونین

یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایران نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی ترجمان نبیلہ مسرالی نے کہا ہے کہ ایران نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کے سلسلے میں اپنے وعدے کی پابندی کی ہے اور حالیہ میزائلی تجربہ ، جامع مشترکہ ایکشن پلان کی خلاف ورزی نہیں ہے- یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کا میزائلی تجربہ دوہزار پندرہ کے ایٹمی سمجھوتے کا حصہ نہیں ہے اور اس بنا پر میزائلی تجربہ بھی اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے- فیڈریکا موگرینی کی ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے سلسلے میں بھی یورپی یونین کو فیصلہ کرنا چاہئے- امریکہ اور یورپی ممالک نے ایران کے میزائلی تجربے کو سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے برخلاف قرار دیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ یہ تجربہ ، ان میزائلوں پر مشتمل ہیں جن میں ایٹمی وار ہیڈ نصب کیا جا سکتا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ایران کے بیلیسٹک میزائل کو ایٹمی وار ہیڈ نصب کرنے کے لئے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے - اور ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت بھی نہیں ہے - ایران نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور پوری طرح اس کا پابند ہے-