چین نے کیا کامیاب میزائلی تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i270371-چین_نے_کیا_کامیاب_میزائلی_تجربہ
چین نے ایک ایسے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے جس میں دس ایٹمی وار ہیڈ نصب کئے جا سکتے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • چین نے کیا کامیاب میزائلی تجربہ

چین نے ایک ایسے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے جس میں دس ایٹمی وار ہیڈ نصب کئے جا سکتے ہیں

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین نے ڈونگ فانگ قسم کے اس بین البراعظمی میزائل کا تجربہ شمالی چین کے " تای یوان " خلائی مرکز سے کیا ہے- چین نے یہ میزائلی تجربہ ایسے عالم میں کیا ہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد چین اور امریکہ کے تعلقات بدترین دور سے گذر رہے ہیں - امریکہ کی نئی حکومت کے اس اعلان کے بعد کہ چین کو بحیرہ جنوبی چین کے جزائر کے نزدیک ہونے سے روکا جائے گا، چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقے میں اپنے اقدامات کی بابت ہوشیار رہے -  امریکہ کا خیال ہے کہ چین کے ایٹمی گودام میں دوسوپچاس ایٹمی وار ہیڈ ہیں اور  اس نئے میزائلی تجربے کے پیش  نظر اس تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے-