Feb ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ سے یورپی یونین کی تشویش

یورپی یونین کے رہنماؤں نے اپنے مالٹا اجلاس میں امریکی صدر کی پالیسیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین کے اٹھّائیس رکن کے سربراہوں نے اپنے مالٹا اجلاس میں میں دنیا کی غیر یقینی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی۔

ان رہنماؤں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنائی جانے والی پالیسیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

فرانس کے صدر اولینڈ نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کی حمایت میں امریکی صدر کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کو یورپی یونین کے مسائل میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

مالٹا کے وزیر اعظم نے بھی امریکی صدر کے فیصلوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی جانب سے اپنائی جانے والی پالیسیوں اور فیصلوں پر دنیا کے بیشتر ملکوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور تارکین وطن اور مختلف اسلامی ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں اور فیصلوں کو امتیازی سلوک کا مظہر اور عالمی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔