یورپی یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بارے میں انتباہ
برگزیٹ مذاکرات میں یورپی پارلیمنٹ کے نمائندے نے یورپی یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔
اسنا کی رپورٹ کے مطابق برگزیٹ یا یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے متعلق مذاکرات میں یورپی پارلیمنٹ کے نمائندے ، گیے ورف اسٹاٹ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ یورپی یونین کو مختلف قسم کے خطرات منجملہ دائین بازو کے انتہا پسند گروہوں کے اقدامات کا سامنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یورپی یونین میں اصلاح کئے جانے کی ضرورت ہے ورنہ یہ یونین، زوال سے دوچار ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل یورپ کے اس سیاستداں نے کہا تھا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بارے میں برطانیہ کا فیصلہ، یورپ کی اصلاح اور یورپی یونین کے رکن ملکوں کے درمیان تعلقات میں دوری آنے کی روک تھام کئے جانے کا ایک موقع ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں باضابطہ طور پر مذاکرات، آئندہ مارچ کے مہینے میں ہوں گے۔