Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ کے فوجیوں کی جانب سے بدھ مت مندر کا محاصرہ

تھائی لینڈ کے ہزاروں فوجیوں نے دارالحکومت بینکاک کے مضافات میں بدھسٹوں کے ایک مندر کا محاصرہ کر لیا ہے اور وہ اس مندر کے پجاری کو گرفتار کرنے کے لئے اس مندر پر حملہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے فوجیوں کی جانب سے یہ اقدام تھائی لینڈ کے وزیراعظم اور فوج کے سربراہ کی ہدایات پر عمل میں لایا گیا ہے جہاں انھوں نے واٹ دماکایا مندر کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لئے اس کا محاصرہ کر لیا ہے۔

تھائی حکام کی ہدایات میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ وہ مندر میں لوگوں کو جانے آنے سے روکنے اور یا مندر کو تباہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس مندر کے بہتّر سالہ پجاری فرا دماچایو پر منی لانڈرنگ اور ناجائز مالی امداد وصول کرنے کا الزام ہے۔