Feb ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکی اور یورپی یونین کے درمیان دوری کا امکان ہے، موگرینی

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے امریکہ میں جاری سیاسی کشیدگی کے منفی نتائج کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

 فرانس پریس کے مطابق فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں جاری سیاسی کشیدگی کے، یورپ کے ساتھ اس کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے کہا ہے کہ اندرونی سیاسی چپقلش کی وجہ سے حکومت امریکہ عالمی معاملات میں موثر کردار ادا کرنے کے قابل نہیں رہے گی۔
فیڈریکا موگرینی نے واضح کیا کہ وائٹ ہاوس کی سیاسی سوچ کو دیکھتے ہوئے اس بات کا قوی امکان ہے کہ یورپی یونین کو مستقل پالیسیاں وضع کرنا پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں، یورپ اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی نوعیت بھی تبدیل ہوجائے گی۔