Feb ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • یورپ کو مطمین کرنے کے لیے امریکی نائب صدر بریسلز پہنچ گئے

امریکہ کے نائب صدر یورپی اتحادیوں کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے مطمین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خـبروں کے مطابق امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس اپنے دورہ یورپ کے آخری مرحلے میں بریسلز پہنچے ہیں جہاں وہ یورپی رہنماؤں اور نیٹو کے عہدیداروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

مائیک پینس نے اپنے دورہ یورپ کے موقع یقین دلایا ہے کہ یورپ امریکہ کا اصل اور سب سے بڑا اتحادی ہے اور واشنگٹن یورپ کی جمہوری اقدار اور انصاف کی پاسداری کرتا رہے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ امریکہ نیٹو کے حوالے سے بھی اپنے وعدوں پر قائم ہے۔
کہا جارہا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر نے بریسلز میں یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی، یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک اور یورپی کمیشن کے چیئرمین جان کلوڈ یونکر سے الگ الگ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
وہ بریسلز میں اپنے قیام کے دوران نیٹوکے سیکریٹری جنرل ہینس اسٹولٹن برگ سے بھی ملاقات کریں گے۔
امریکہ کے نا‏ئب صدر نے اپنے دورہ یورپ میں میونخ میں ہونے والی عالمی سیکورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کی ہے۔

 

ٹیگس